BBC Urdu TV

گلشن روفی و پرائڈ بلڈر کہ مالکان قبضہ مافیا کے سرپرست ہیں ۔بلڈر سینیٹر قاسم لاسی رحمت الہی منظور

گلشن روفی و پرائڈ بلڈر کہ مالکان قبضہ مافیا کے سرپرست ہیں ۔بلڈر سینیٹر قاسم لاسی رحمت الہی منظور روفی کو دھوکہ دہی و فراڈ پر گرفتار کیا جائےتمام ادائیگیوں کے باوجود گلشن روفی کے الاٹیز پلاٹوں سے محروم ہیں ۔

27 سال سے محروم گلشن روفی کے متاثرین کو پلاٹ دیے جائیں ۔

کراچی : (رپورٹ علی اصغر کیانی/عاصم آرائیں جہلمی)

گلشن روفی پروجیکٹ اسکیم 33 کے سیکٹر 6 بی 6 سی سیکٹرز 19بی ۔21 بی کے الاٹیز نے 27 سال سے پلاٹ نہ ملنے پر گلشن روفی وپرائڈ بلڈر مالکان کے خلاف گلشن اقبال میں واقعہ دفتر کے سامنے اپنی فیملیز کے ہمراہ احتجاج کیا اور گلشن اقبال مین روڈ بلاک کرکے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا۔
مظاہرین میں خواتین بزرگ و بچیوں نے بلڈرز مالکان کے خلاف دھوکہ دہی فراڈ و قبضہ مافیہ پر مشتمل نعروں کے احتجاجی پلے کارڈ و بینر اٹھا رکھے تھے ۔احتجاجی مظاہرے میں مختلف سماجی و سیاسی شخصیات ایکشن کمیٹی کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر گلریز احمد ۔ سید عدیل اظہر ۔ڈاکٹر جاوید سمیت یو سی چیئرمین سید شہزاد مظہر پاکستان لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری منظور احمد شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے سید شہزاد مظہر و گلشن روفی پرائڈ بلڈرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلشن روفی و پرائڈ بلڈر کے مالکان بد نیت اور فراڈیئے ہیں ۔الاٹیز سے اصل رقم کے علاوہ لیز ڈیولپمنٹ کے نام پر کئی بار کروڑوں روپے وصول کر چکے ہیں اس کے باوجود متاثرین کو قبضہ دینے کے لیے آمادہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا نیب اور ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود بلڈر نے اب تک پورٹل کی منظوری نہیں کرائی ہے اور نہ ہی کسی قسم کے ڈویلپمنٹ و ڈیمارکیشن کی ہے اپنے ہی پروجیکٹ پر خود ہی قبضہ کرا کر الاٹیز کو پلاٹوں کی خرید و فروخت پر مجبور کر رہے سسٹم کے نام پر الاٹیز کو پلاٹوں سے محروم کرنے کے تمام حربے استعمال کیے جا رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلشن روفی پروجیکٹ کے الاٹیز سے دھوکہ دہی فراڈ اور کرپشن کرنے پر گلشن روفی کے مالک منظور روفی پرائڈ بلڈرز کے سینیٹر قاسم لاسی اور رحمت الہی کو فوری گرفتار کیا جائے اگر حکومت نے گلشن روفی کے متاثرین کی داد رسی نہی کی تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا ۔
وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس اف پاکستان وزیراعلی سندھ سے اپیل ہے کہ گلشن روفی کے متاثرین کو فوری پلاٹوں کا قبضہ دلوایا جائے گلشن روفی پرائڈ بلڈر ڈیولپمنٹ کے باثر مالکان سینٹر قاسم لاسی۔ ان کے بیٹے جہانزیب بلڈر رحمت الہی منظور روفی کے ظلم و زیادتی اور ناانصافی سے نجات دلائی جائے جنہوں نے لیز الاٹمنٹ کے باوجود الاٹیز کو پلاٹوں سے محروم رکھا ہوا ہے بلڈر نے قبضہ مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رکھا ہے اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے#

Exit mobile version