BBC Urdu TV

گزشتہ 15سالوں سے "دی ڈیموکریٹس” پینل کی کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیلئے خدمات

*گزشتہ 15سالوں سے "دی ڈیموکریٹس” پینل کی کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیلئے خدمات*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹریز نے کراچی پریس کلب کے ممبر جاوید صدیقی سے بات کرتے ہوئے گزشتہ پندرہ سالوں سے "دی ڈیموکریٹس” پینل کی کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیلئے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہاکس بے میں سات سو نئے اراکین کے لیے چار سو گز کے پلاٹس کا حصول ممکن بنایا۔ دو سو اراکین کے لئے بلاک اڑسٹھ ایل ڈی اے میں متبادل پلاٹس فراہم کئے۔ تین سو اڑتیس اراکین کے لئے ایم ڈی اے اور تیسر ٹاؤن میں پلاٹس کا حصول بھی ممکن بنایا۔ کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے لئے ترقیاتی کاموں کی منظوری کرائی۔ رہائشی اراکین کے لئے سیکیورٹی اور رعائتی نرخ پر واٹر ٹینکر کی فراہمی شروع کی۔ کراچی پریس کلب کے پلاٹس کی پیمنٹ، الاٹمنٹ اور پزیشن لیٹرز کے با آسانی اور بغیر کسی رشوت کے حصول کے لئے لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹاف کی ہفتہ وار پریس کلب میں تعیناتی کرائی۔ ہزار سے زائد نئے اراکین کی ممبر سازی اور پاکستان کے تمام صحافی کلبز کا پہلا ڈیجیٹل اسٹوڈیو تعمیر کیا۔ پاکستان کا پہلا وومن کمپلیکس اور جدید مشینوں سے آرستہ اسپورٹس اینڈ فٹنس کمپلیکس جبکہ فری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کلینک بھی شروع کیا۔ بلاک اڑسٹھ کی ڈیمارکیشن، الاٹمنٹ اور پزیشن لیٹرز کا اجراء اور ایم ڈی اے پلاٹس کے اسی / بیس پیمنٹ فارمولے کی منظوری کرائی اس کے علاوہ نیا کے پی سی لان۔ نئی کمپوٹر لیب۔ دس سے زائد اداروں سے رعائتی بنیادوں پر طبی سہولیات کے معاہدے اور میگا فیملی فن گالا، اسپورٹس گالا، فیملی پکنک، اسکاؤٹ کیمپ، جنگل ایڈونچر، فلاور شو، برڈزشو، مہندی میلہ، کوکنگ شو سمیت پارکنگ یارڈ کی پیور بلاک سے تعمیر۔ نیا کانفرنس ہال۔ نیا بورڈ روم۔ میڈیکل اور آگاہی کیمپس اور ٹریننگ ورکشاپس، سیمینار، مزاکرے، مشاعرے، کتب کی تقریب رونمائی، تقریب پزیرائی، سینیر اراکین کے ساتھ ایک شام، محفل نعت، محفل غزل، قوالی اور مج کچہری سمیت معیاری، لذیز اور رعائتی نرخ پر کینٹین اور باربی کیو کی سہولت۔ پیور بلاک سے نجیب احمد ٹیرس اور مسجد لان کی تعمیر نو۔ جائے نماز کی جدید سہولیات کے ساتھ تزئین نو۔ اطہر علی ہاشمی ٹیرس۔ نیا ڈائننگ ہال۔ کے پی سی مسجد کی تزئین و آرائش اور ائرکنڈشن کیساتھ ساتھ اے ٹی ایم مشین کی سہولت ساتھ ساتھ ہفتہ وار بار بی کیو کا سلسلہ بھی شروع کیا اور نئے بیت الخلاء بھی تعمیر میں شامل ہیں۔

Exit mobile version