BBC Urdu TV

گجرانوالہ زون ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر

کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ کی بڑی کاروائیاں
ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔چھاپہ مار کاروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد۔

ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 31 لاکھ روپے، 15460 یورو، 4 لاکھ جاپانی ین، 5626 ملائیشین رنگٹ برآمد۔ملزمان سے 1941 امریکی ڈالر، 5745 قطری ریال، 38520 تھائی لینڈ بھات، 3690 برطانوی پاونڈ برآمد۔ملزمان سے 53781 سعودی ریال، 815 کینڈین ڈالر، 1000 یو اے ای درہم و دیگر ممالک کی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں شاہد ندیم اور محمد اعظم شامل۔ملزمان کو بانو بازار سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کے خلاف مقدمے درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے

Exit mobile version