
گجرات: کھاریاں سرکل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار 4 کلو کے قریب چرس اور 15 لیٹر شراب برآمد
گجرات: ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر کھاریاں سرکل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے کل 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 4 کلو کے قریب چرس اور 15 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر توقیر الحسن اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے درج ذیل ملزمان کو گرفتار کیا:
ملزمہ قطبیہ بی بی زوجہ کاشف
— 1260 گرام چرس برآمد
ملزم شہزاد عرف پھونا، سکنہ کرڑیوالہ
— 1260 گرام چرس برآمد
1۔ملزم علی روش، سکنہ کراڑیوالہ، 2۔محمد وسیم، سکنہ کراڑیوالہ، 3۔سیدھر ولد پلو خاں، سکنہ کراڑیوالہ
— مذکورہ بالا تینوں ملزمان سے مجموعی طور پر 15 لیٹر شراب برآمد۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ گلیانہ ایس آئی مبشر نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم عرف کاشی ساکن ڈھل گہیڑ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے 1200 گرام چرس برآمدکرلی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔
“منشیات فروش معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ہیں، نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔”
