BBC Urdu TV

گجرات : ڈی ایس پی لالہ موسی کی جامعہ مسجد زرگراں لالہ موسی میں کھلی کچہری

گجرات : ڈی ایس پی لالہ موسی کی جامعہ مسجد زرگراں لالہ موسی میں کھلی کچہری

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم نے جامع مسجد زرگراں محلہ رفیق آباد لالہ موسی میں بعد از نماز جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں عوام الناس کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرواٸی۔اس موقع پر ڈی ایس پی لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولسینگ کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان روابط قاٸم کرنا ہے تا کہ عوام اپنے مساٸل کی رساٸی بآسانی پولیس تک پہنچا سکے ۔اور انکے حل کے لیے بروقت اقدامات عمل میں لاۓجاسکیں۔ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا فرض عین ہے۔کراٸم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔ اپنے ارد گرد جراٸم پیشہ عناصر اور مشکوک گاڑیوں پر پر نظر رکھیں جراٸم کے خاتمے اور کسی بھی ایمرجنسی کے لیے پولیس کو 15پر اطلاع دیں۔ تاجر برادری اپنے گھروں میں ملازم,ملازمہ یا دکانوں اور مکانوں میں کرایہ دار رکھنے سے پہلے انکی تھانہ میں مفت رجسٹریشن لازمی کرواٸیں۔گلی محلوں میں CCTVکیمرے نصب کرواٸیں تا کہ جراٸم پیشہ عناصرکو کسی بھی ناجاٸز سرگرمی میں پاۓ جانے پر گرفتاری میں مدد ملے۔ دیہاتی علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کا انتظام کریں۔مزید کہا کہ اپنےسکول کالج جانے والے بچوں پر توجہ دیں کہ کہیں وہ کسی جرم میں ملوث تو نہیں ہو رہے۔بچوں کو موٹر ساٸکل پر ون ویلینگ اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا فعل سے روکیں۔ہواٸی فاٸرنگ کرنے والے افراد کی فوری اطلاع دیں آپکا نام صیضہ راز میں رکھا جاۓ گا۔اور ہواٸی فاٸرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے والوں کے خلاف خصوصی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ طی۔
پولیس عوام کے تخفظ کے لیے ہر وقت پیش خدمت ہے۔۔

Exit mobile version