Site icon BBC Urdu TV

گجرات ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور فلاحی تنظیموں سے وابستہ

گجرات ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور فلاحی تنظیموں سے وابستہ افراد کا مشترکہ مشن عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی ہے،

سرکاری افسران اپنے اداروں کے وسائل بارے شہریوں کو باخبر رکھیں تو معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ ملیں گے جو انکے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام ٹی ایچ کیو ہسپتال لالہ موسیٰ کو ایمبولینس کی فراہمی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل، ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر عابد مجید، انجمن بہبودی مریضاں کے صدر مہر طارق سعید، ملک ندیم عباس، محمد طارق، ڈاکٹر عابد نذیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر بہتر ہیلتھ کئیر سہولیات کی فراہمی کیلئے انجمن بہبودی مریضاں لالہ موسیٰ کے ممبران و عہدے داروں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تنظیم کیطرف سے ہسپتال کیلئے 15ویں فلاحی پراجیکٹ کی تکمیل خوش آئندہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ سرکاری اداروں سے وابستہ افسران و ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیکر حکومت پنجاب اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں، کو ئی بھی محکمہ ہو اسکا بنیادی فرض اور ترجیح گجرات کے شہری ہیں، این جی اوز کیساتھ ملکر خدمات کا معیار بہتر بنایا جائے تو اسکا حتمی فائدہ عوام الناس کو ہوگا۔

Exit mobile version