BBC Urdu TV

گجرات پولیس کے ایک فرض شناس ایس ایچ او انسپکٹر لیاقت حسین کی ناگہانی وفات مرحوم کی نماز

گجرات پولیس کے ایک فرض شناس ایس ایچ او انسپکٹر لیاقت حسین کی ناگہانی وفات مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کردی گئی ۔

نماز جنازہ میں ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ ، ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض ، سرکل افسران ، سول سوسائٹی کے نمائندے اور بڑی تعداد میں شہریوں و پولیس افسران نے شرکت کی ۔

گزشتہ رات تھانہ صدر کھاریاں میں تعینات گجرات پولیس کے ایک فرض شناس اور پروفیشنل افسر، ایس ایچ او لیاقت حسین دورانِ ڈیوٹی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی ناگہانی وفات گجرات پولیس اور پسماندگان کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین۔

"مرحوم ایس ایچ او نے محکمہ پولیس کے لیے 40سال اپنی خدمات سر انجام دیں۔ وہ ایک انتہائی تجربہ کار اور پیشہ ور پولیس آفیسر تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔” ڈی پی او گجرات

Exit mobile version