BBC Urdu TV

گجرات پولیس کی گزشتہ ماہ فروری 2025کی کارکردگی رپورٹ گجرات پولیس نے 400 خطرناک اشتہاری،3ڈکیت

گجرات پولیس کی گزشتہ ماہ فروری 2025کی کارکردگی رپورٹ گجرات پولیس نے 400 خطرناک اشتہاری،3ڈکیت گینگز کے 7 کارندے،207منشیات فروش اور 189اسلحہ بردار گرفتار کئے۔
چوروں و ڈاکوؤں سے3کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے ضلع بھر میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقعی ہوئی ہے اور امن و مان کی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر میں تجربہ کار افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کرانہیں مختلف ٹاسک دیے گئے۔پولیس ٹیموں نے گزشتہ ماہ کڑی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ضلع میں ڈکیتی اور راہزنی کی 20وارداتوں میں ملوث 3خطرناک گینگز کے 7کارندے گرفتار کئے،جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3کروڑ 99لاکھ 79ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔
گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کئے رکھا،اشتہاریوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں کل 400اشتہاری گرفتار کئے، جن میں سے 270کیٹیگری اے جبکہ 130کیٹیگری بی کے اشتہاری مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے. پولیس نے ماہ فروری میں منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرٹارگٹڈ آپریشن کئے۔جس میں 207منشیات فروشوں کے قبضہ سے 2 کلو آئس، 23 کلو سے زائد ہیروئن، 49 کلو سے زائد چرس 794 لیٹر شراب اور 40 لیٹر لہن برآمد کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا۔
گجرات پولیس ضلع سے اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔جس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سمیت ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف 189 مقدمات درج کئے۔ ملزمان سے 10کلاشنکوف،14بندوق،23رائفل،133پسٹل، 5ریوالور، 1کاربین سمیت 899روند برآمد کئے۔
گجرات پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف 31 مقدمات درج کر کے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی جبکہ گدا گروں کے خلاف64 مقدمات درج کئے گئے۔
گجرات آئی ٹی ٹیم نے E-Gadget سافٹ وئیر کی مدد سے 61 قیمتی موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کئے۔
ڈی پی او گجرات نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گجرات پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پر عزم ہے۔ضلع کو سماج دشمن عناصر سے پاک کرکے حقیقی معنوں میں امن وامان کا گہوارہ بنائیں گے۔

Exit mobile version