گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کاروائیاں شراب45لیٹر،چرس2590گرام،
رائفل223بور،پسٹل30بور,پسٹل9mmبرآمد،9ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات راناعمرفاروق کےاحکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف بھرپورایکشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ اوتھانہ منگوال SIمحمد جہانگیر نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 6منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم 1۔ آفتاب ساکن چک گل سے چرس 1260 گرام،2۔ تنویر حسین ساکن چک گل سے چرس 1330گرام،3۔ سلیمان ساکن گاکھڑا کلاں سے شراب 10لیٹر،4۔ عادل ساکن کیرانوالہ سے شراب 10لیٹر،5۔ عامر ساکن کیرانوالہ سے شراب10لیٹر،6۔ انصر ساکن گاکھڑا کلاں سے شراب 10لیٹر برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز ¡¡ SIاحسان لطیف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران ملزم عبدالرحمٰن سکنہ ساروکی کو گرفتارکرلیا۔جسکے قبضے سے رائفل 223بور برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SIمحمد انصر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم رجب ساکن جوڑا کو گرفتار کرکے 15لیٹرشراب اور پسٹل30بوربرآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر رائے فیاض احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم قاسم علی ساکن عادوال کو گرفتار کرکے پسٹل9mm برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
