گجرات پولیس کا قاتلوں اور اشتہاریوں کے خلاف رکھ پبی کے علاقہ میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری!!
آپریشن میں گجرات پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے حصہ لے رہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی ہدائیت پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز کی زیر نگرانی کھاریاں ڈنگہ سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی اور دریا کے ساتھ بیلہ کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر گرینڈ سر چ آپریشن جاری ہے۔آپریشن میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس ٹیمیں علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے حفاظتی سازو سامان کے ہمراہ پبی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں اور مشکوک افراد سے انٹیروگیشن کے ساتھ ساتھ علاقہ کی سخت نگرانی کر رہی ہیں۔
دوران سرچ آپریشن پولیس ٹیمیں مجرمان اشتہاریوں کی پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر مسمار کر رہی ہیں۔
سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور علاقہ کو اشتہاریوں و قاتلوں سے پاک کر کے امن وامان قائم کرنا ہے۔
