گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔تھانہ ٹانڈہ نے پسٹلmm 9، رائفل 7mmاور تھانہ اے ڈویژن نے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کرلی
تھانہ رحمانیہ نے پسٹل 30بور برآمد کرلیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ اور ان کی پولیس ٹیم نے ناجائزا سلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملزم حمزہ منظور ولد منظور سکنہ محلہ بغدادی جلالپور جٹاں سے پسٹل 9mm اور رائفل 7mmبرآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژ ن اور ان کی پولیس ٹیم نے ملزم جہانگیر عباس ولد یونس سے 560گرام چر س برآمد کرلی۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر علی ولد منظور حسین سکنہ میکن سے پسٹل30بور برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
