گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔10لیٹر شراب، رائفل 8mm، پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ اور ان کی پولیس ٹیم نے ناجائزا سلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملزم محمد بلال ولد رحمت علی سکنہ چک سروانی سے رائفل 8mmبرآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر اور ان کی پولیس ٹیم نے ملزم علی حسن ولد محمد اشرف سکنہ مجیدہ آباد سے 10لیٹر شراب جبکہ ملزم عبداللہ ولد خلیل احمد سکنہ محلہ یعقوب آباد سے پسٹل30بور برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
