BBC Urdu TV

گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 5 ملزمان گرفتار،رائفل 244بور، رائفل

گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 5 ملزمان گرفتار،رائفل 244بور، رائفل 12بور، 2عدد پسٹل 30بور اور 5لیٹر شراب برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر تنویر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔تیمور حسن ولد محمد صریق سکنہ اسلام گڑھ 2۔ذیشان ولد محمد صدیق شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے رائفل 244بور اور رائفل 12بوربرآمد کر لی۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرSI اختر محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رضا ولد محمد اقبال سکنہ سرائے عالمگیر کوپسٹل 30بور اور ملزم دانیال ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ سرائے عالمگیر کو 5لیٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا۔
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ برداراحسن صدام ولد عبدالمجید سکنہ گجرات کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Exit mobile version