BBC Urdu TV

گجرات پولیس کامجرم اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II نے قتل کی واردات

گجرات پولیس کامجرم اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم اشتہاری گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت پولیس کی مجرم اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II سب انسپکٹر قاسم ممتاز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے جرم میں ملوث مجرم اشتہاری فیصل شہزاد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II پولیس کوقتل کے مقدمہ نمبر94/23 میں مطلوب تھا۔ جسے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیزII پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے

Exit mobile version