BBC Urdu TV

گجرات پولیس نے 205 خطرناک اشتہاری،13کریمینل گینگز کے 39 کارندے،139منشیات فروش اور110اسلحہ بردار گرفتار

گجرات پولیس کی گزشتہ ماہ جون2026کی کارکردگی رپورٹ!!
گجرات پولیس نے 205 خطرناک اشتہاری،13کریمینل گینگز کے 39 کارندے،139منشیات فروش اور110اسلحہ بردار گرفتار کئے۔
چوروں و ڈاکوؤں سے40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات اختر فاروق کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے ضلع بھر میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقعی ہوئی ہے اور امن و مان کی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر میں تجربہ کار افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کرانہیں مختلف ٹاسک دیے گئے۔پولیس ٹیموں نے گزشتہ ما ہ کڑی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ضلع میں ڈکیتی اور راہزنی کی67مقدمات میں ملوث13خطرناک گینگز کے 39کارندے گرفتار کئے،جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر39لاکھ83ہزار7سو روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔
گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کئے رکھا،اشتہاریوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں کل 205اشتہاری گرفتار کئے، جن میں سے 40کیٹیگری اے جبکہ 165کیٹیگری بی کے اشتہاری مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے. پولیس نے ماہ جون میں منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرٹارگٹڈ آپریشن کئے۔جس میں 139منشیات فروشوں کے قبضہ سے 1.5 کلو آئس، 4.5 کلو سے زائد ہیروئن، 24 کلو سے زائد چرس 819 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا۔
گجرات پولیس ضلع سے اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔جس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سمیت ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف110 مقدمات درج کئے۔ ملزمان سے02کلاشنکوف،3شاٹ گن،9رائفل،93پسٹل، 1ریوالور سمیت سینکڑوں روند برآمد کئے۔
ڈی پی او گجرات نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گجرات پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پر عزم ہے۔ضلع کو سماج دشمن عناصر سے پاک کرکے حقیقی معنوں میں امن وامان کا گہوارہ بنائیں گے۔

Exit mobile version