گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف ایکشن دو رکنی حمزہ گینگ گرفتار,مال مسروقہ2عدد موٹرساٸکل,ایک رکشہ مالیتی 10لاکھ روپے اور2عدد پسٹل30بوربرآمد.
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم نے سرکل بھر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارواٸیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدرگجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم معظم Asi انچارج چوکی شیخپور کے ہمراہ کارواٸی کرتے ہوۓ موٹر ساٸکل اور رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ر کنی حمزہ گینگ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کےقبضہ سے ایک عدد رکشہ, 2عدد موٹر ساٸکل مالیتی 10لاکھ روپے اور دوعدد پسٹل 30بوربرآمدکرلیے۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جو لوگ اپنی موٹر ساٸکل کو بغیر لاک کیے لاوارث چھوڑ کر چلے جاتے۔ہم اسے بآسانی چوری کرکے لےجاتے۔
ڈی ایس پی لالہ موسی کا کہنا ہیکہ اپنی موٹر ساٸکل,رکشہ,گاڑی وغیرہ کو پارک کرتے وقت ہمیشہ محفوظ جگہ کا انتخاب کیا جاۓ جہاں CCTVکیمرےنصب ہوں۔اور پارک کرنے کے بعد لاک کرنا ہرگز نا بھولیں۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
ترجمان گجرات پولیس لالہ موسی سرکل
