گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کا جراٸم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاٶن جاری پکار 15پر چوری کی بوگس کال ,ممنوعہ حقہ شیشہ,منشیات فروشی اورناجاٸزاسلحہ رکھنےکے جرم میں5ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
شراب10لیٹر,چرس600گرام,شیشہ معہ فلیور اور پسٹل30بوربرآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کارواٸیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جنکے قبضہ سے مجموعی طور پر10لیٹر شراب,600گرام چرس اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان میں 1:اشتیاق حسین ولد عاشق حسین ساکن چک سکندر ,2:ظہیر ولد لیاقت حسین ساکن چک سکندر ,:3علی حسن ولد ظہرالدین ساکن قاضیاں امام شاہ,4ناصر ولد طالب ساکن درباری محلہ شامل ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی پولیس ٹیم محمد آصف Asi کے ہمراہ کارواٸی کرتے ہوۓ پولیس ہیلپ لاٸن 15 پر چوری کی جھوٹی کال کرن اور حقہ شیشہ نوشی کرنے کے جرم میں ملزم ساقب ولد عاشق ساکن ڈھیروگھنہ کو گرفتارکرکے شیشہ معہ فلیور برآمد کر لیے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
