گجرات پولیس سٹی سرکل کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری 1کلو سے زائد ہیروئن،1کلو سے زائد چرس، 18لیٹر شراب، آئس اور ناجائز اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی سٹی سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIنعمان حسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم شہزاد ولد عبدالغفور سکنہ اختر شاہ کالونی سے 104گرام آئس، ملزم سیلمان ولد اکرم سکنہ قاسم پورہ سے 3لیٹر شراب، ملزم حسنات ولد علی زر خاں سکنہ نور پور پڈھے سے 5لیٹر شراب اور 7ضرب روند پسٹل 30بور،بدنام زمانہ منشیات فروش شہزاد ولد صدیق سکنہ پڈھے مارکیٹ سے 1020گرام ہیروئن، ملزم فرحان ولد عمران سکنہ بولے سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی۔ جبکہ ملزم اعجاز رسول ولد احمد دین سکنہ گجرات کو مجرم اشتہاری عمرحیات کو پناہ دینے اور بھا گ جانے پر مد د کرنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔عمران اشرف ASIانچارج چوکی گڑھی احمد آباد نے ملزم محمد یسین ولد محمد اکرم سکنہ حسین کالونی گجرات سے 1040گرام چرس برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SIسید آفتاب بخاری نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان ولد غلام حسین سکنہ کالوپورہ گجرات سے 5ضرب روند پسٹل 30بور اور 5لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ملزم قاسم علی ولد شہباز سکنہ کالوپورہ سے 10عدد روند پسٹل 30بور اور 110گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
