BBC Urdu TV

گجرات پولیس سٹی سرکل کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری 6ملزمان

گجرات پولیس سٹی سرکل کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری
6ملزمان گرفتار۔1کلو سے زائد ہیروئن، چرس اور 6لیٹر شراب برآمد
پسٹل 30بور اور رائفل 222بور برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منشیات اور اسلحہ فری پنجاب مہم کے تحت ڈی ایس پی سٹی سید عامر عباس شیر ازی کی زیر نگرانی سٹی سرکل گجرات پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIسید آفتاب بخاری نے پولیس ٹیم انچارج چوکی عمران اشرف کے ہمراہ ارسلان بشیر ولد محمد بشیر سکنہ محلہ باغ باوا گجرات سے 1030گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم حمزہ ولد ذوالفقار سکنہ ٹالی پورہ گجرات سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIزبیر انجم نے اپنی پولیس ٹیم سید عمران شہزاد انچارج چوکی کابلی گیٹ کے ہمراہ منشیات فروش زین ولد شہزاد سکنہ لالہ زار کالونی سے 5لیٹر شراب اور ملزم علی حمزہ ولد محمد شہزاد سکنہ لالہ زار کالونی سے 1بوتل شراب Vodkaبرآمد کرلی۔ ملزم شہباز ولد محمد عارف سکنہ چکوڑی سے رائفل 222بور معہ10ضرب روند برآمد کرلئے۔
ایس ایچ او تھانہ شاہین SIآفتاب رسول نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی راشد ولد ذوالفقار سکنہ محلہ خالدہ آباد گجرات سے 530گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Exit mobile version