گجرات پولیس سرکل سرائےعالمگیرکی ناجائز اسلحہ برداروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،4ملزمان گرفتار،3پسٹل اورشراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل رائے منیراحمدکی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدرسرائےعالمگیر سرائے عالمگیرشیراز حیدر انسپکٹرنےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان میں ناصر حسین سے10لیٹر شراب،حسن علی اور مرزا عمران بیگ سے2عددپسٹل بوربرآمدکرلیے۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانی مبشرنوازسب انسپکٹر نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنصرمحمود سے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔پولیس نےگرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
