BBC Urdu TV

گجرات پولیس تھانہ گلیانہ کی بڑی کاروائی۔ موضع مکوال کے رہائشی محمد عارف کے اندھے قتل

گجرات پولیس تھانہ گلیانہ کی بڑی کاروائی۔
موضع مکوال کے رہائشی محمد عارف کے اندھے قتل کا ڈراپ سین۔محمد عارف کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ پولیس کو مکوال کے رہائشی محمد عثمان نے اطلاع دی کہ میرے والد محمد عارف گھر سے سودا لینے کے لیے گئے اور واپس نہیں آئے۔ جنہیں کسی نے اغواء کر لیا ہے۔پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی محمد عثمان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 242/25بجرم 365 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہSI محمد انور اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے انٹیلیجنس بیسز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چند روز کے اندر4 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزما ن میں 1۔ محمد عثمان 2، محمد صاہم 3۔ محمد جواد 4۔ محمد نعمان شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ معمولی تلخ کلامی پر ہم نے محمد عارف کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور لاش کو موضع پیارا کے قریب گڑھے میں دفنا دیا۔ ملزمان کے انکشاف پرمقتول کی لاش کو برآمد کر لیا گیا۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version