BBC Urdu TV

گجرات پولیس تھانہ کنجاہ کی بڑی کاروائی شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی،30 لیٹرشراب جبکہ 120 لیٹر

*گجرات پولیس تھانہ کنجاہ کی بڑی کاروائی شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی،30 لیٹرشراب جبکہ 120 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے کے آلات برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر حسن زبیر نے ساکن گولیکی میں شراب کی چالو بھٹی بارے خفیہ انفارمیشن پر خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کر فوری ریڈ کرکے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرکے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے30لیٹرشراب،جبکہ120 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کرلیے۔
گرفتار ملزم کی شناخت ہارون ولد اللہ دتہ ساکن گولیکی کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Exit mobile version