BBC Urdu TV

گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا !!!!

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر اعجاز بھٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم معظم علی ولد محمد اقبال سکنہ چک ڈھلو کو گرفتار کیا۔ ملزم نے خوف وہراس پھیلانے کے لئے اپنی مختلف قسم کے اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر لگا رکھی تھیں، تصاویر جونہی تھانہ کنجاہ پولیس کے نوٹس میں آئیں،پولیس نے فوری طور پر ملزم کو ٹریس کرکے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے رائفل 222بور برآمد ہوئی جس کے خلاف تھانہ کنجاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انٹیروگیشن جاری ہے۔

Exit mobile version