BBC Urdu TV

گجرات پولیس تھانہ صدر کاپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 2پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ

گجرات پولیس تھانہ صدر کاپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 2پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے640 پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر عمران سوہی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2پتنگ فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ حافظ ارسلان سکنہ محلہ بخشو پورہ 2۔عثمان شہزاد سکنہ محلہ فتو پورہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 640پتنگیں برآمدہوئیں۔ملزم ارسلان سے 310پتنگیں جبکہ عثمان سے 330پتنگیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ صدرگجرات میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا اور خونی کھیل ہے۔والدین اپنے بچوں کو اس غیر قانونی اور جان لیوا فعل سے دور رکھیں۔

Exit mobile version