BBC Urdu TV

گجرات پولیس تھانہ صدر نے ڈکیتی کے دوران شہری کا قتل کر کے فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

گجرات پولیس تھانہ صدر نے ڈکیتی کے دوران شہری کا قتل کر کے فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دوران واردات دھیرکے کلاں کے رہائشی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز بھٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گۓ اور پی ایف ایس اے کی ٹیم کے ذریعے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔پولیس نے انتھک محنت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی اور قتل کی اس واردات کو انتہائی قلیل عرصہ میں ٹریس کرکے ایک ڈکیت علی حسن کو جی ایم سی ہسپتال گوجرانولہ سے گرفتار کرلیا جوکہ زیر علاج تھا۔ جبکہ دوسرے ملزم سلیمان کو پاکستان ایران بارڈر سے گرفتار کرلیا جوکہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔گرفتار ملزم سلیمان سے آلہ قتل پسٹل اور مال مسروقہ 6عدد موٹر سائیکل مالیتی 4 لاکھ روپے برآمد ہوا۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا ہے ضلع سے جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

Exit mobile version