گجرات پولیس تھانہ صدر سرائےعالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بڑی کارروائی ،3ملزمان گرفتار،100بوتل ولائیتی شراب اور1پسٹل30بوربرآمد۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل رائے منیراحمدکی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائےعالمگیرشیراز حیدرانسپکٹرنےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتارکرلیے۔گرفتار ملزمان میں عثمان مسیح سکنہ حال راجڑکلاں سے60بوتل ولائیتی شراب ملزم ایڈیسن مسیح سکنہ راجڑکلاں سے40بوتل ولائیتی شراب برآمد کرلی۔جبکہ راجہ شہبازسکنہ کھل سےپسٹل30بوربرآمدکرلیا۔پولیس نےگرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
