
*گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے رکشےاور موڑسائکلزچوری کی وارداتیں کرنےوالا3رکنی یاسرعرف یاسرا گینگ گرفتارکرلیا*
*4عدد رکشے،3عدد موڑسائکلیں مالیتی 8لاکھ75ہزارروپے اور نقدی رقم1لاکھ روپے برآمد*
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی سرکل بھر میں چوروں اورڈکیتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ یسیراحمدSi نے محمد نویدAsi اوردیگرپولیس ٹیم کے ہمراہ دوران آپریشن جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رکشے اور موٹرسائیکلز چوری کی وارداتیں کرنے والا 3 رکنی یاسر عرف یاسرا گینگ گرفتارکیا۔جنکے قبضہ سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 4عدد رکشے اور 3عدد موڑسائکلیں مالیتی 8لاکھ 75ہزار روپے جبکہ نقدی رقم 1لاکھ روپے بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکلیں اور رکشوں کو چوری کرنے کے لیے ماسٹر کی کا استعمال کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں 1 یاسر عرف یاسرا ولد ابراہیم سکنہ نواب چوک گجرانوالہ 2 محمد بلال ولد لیاقت حسین 3 شاہزیب عرف شیبی ولد ارشد اقبال سکنائے محلہ قادرآباد شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
