
*گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی پتنگ فروشوں کےخلاف کاروائیاں 45 عدد پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد،3 ملزمان گرفتار*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی پتنگ فروشوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
*ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر رائے فیاض احمد* نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کےخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔جن سے مجموعی طور پر 45عدد پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کرلی گئ۔گرفتار ملزمان میں1۔ زین علی ولد محمد اکرم، 2۔ اربیش ولد محمد حسین،3۔ زین العابدین ولد فیض احمد سکنہ ضلع منڈی بہاولدین شامل ہیں۔
*پتنگ فروشی اور پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے۔والدین اپنے بچوں کو ایسے فعل سے دور رکھیں۔*
*ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل*
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے
