*گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی بڑی کارروائی مقدمہ قتل میں مفرور خطرناک مجرم اشتہاری پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار کر لیا*
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ نے کامیاب آپریشن کرکے مقدمہ قتل میں مطلوب انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری کو بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے گرفتار کر لیا ۔ گرفتار مجرم اشتہاری زمان خان نے عرصہ تین سال قبل رحم زیب نامی مزدور کو پیسوں کے معمولی لین دین پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد ازاں روپوش ہو گیا ۔ قاتل اور مقتول دونوں کا آبائی علاقہ ضلع مردان ہے۔ جو دونوں محنت مزدوری کرتے تھے اور عارضی طور پر تھانہ رحمانیہ کے علاقہ ڈھیروگھنہ میں رہائش پذیر تھے ۔ جن کے مابین فروری 2022 میں پیسوں کے لین دین کا جھگڑا ہوا جس میں ملزم زمان خان نے پسٹل سے فائرنگ کرکے رحم زیب کو قتل کرکے اپنے آبائی علاقہ میں فرار ہوگیا ۔ مجرم اشتہاری زمان خان چونکہ دوسرے صوبہ میں فرار ہوچکا تھا اس لیے اس کی گرفتاری پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہ تھی۔ حال ہی میں پولیس تھانہ رحمانیہ کو انٹیلیجنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ مذکورہ مجرم اشتہاری گجرات واپس آیا ہے۔ جس کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او گجرات مستنصر عطاءباجوہ نے ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر صغیر حسین و دیگر افسران و ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کوٹ بیلہ کے قریب ناکہ بندی کر لی جو مجرم اشتہاری زمان خان ایک اور ساتھی کے ہمراہ بذریعہ موٹر سائیکل وہاں سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کردی اور ساتھی ملزم کی مدد سے موقع سے فرار ہو گیا۔جبکہ چند روز میں پولیس ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے مجرم اشتہاری زمان خان کوپسٹل سمیت گرفتار کر لیا ۔ جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے جنکو جلد گرفتار کرکے کیف و کردار تک پہنچایا جائے گا۔
