BBC Urdu TV

گجرات پولیس تھانہ دولت نگر نے کم عمر بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا

گجرات پولیس تھانہ دولت نگر نے کم عمر بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت نگر کے علاقہ موضع سنگرانہ کی رہائشی ریحانہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی غیر موجودگی میں اکیلی گھر میں موجود اسکی15سالہ پوتی کو ایک اوباش ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔جس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر صغیر احمد پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد متاثرہ کی دادی مسماۃ ریحانہ بی بی کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ بچی کوفوری طور پر میڈیکل کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جنہوں نے چند روز کے اندرمقدمہ میں ملوث جنسی درندے نعمان ولد خان محمد سکنہ سنگرانہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش مکمل کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version