گجرات پولیس تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز¡¡ کی منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں ناجائز اسلحہ رائفل 308 بور،گولیاں اور شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی صدر سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز¡¡ انسپکٹر اویس لطیف نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جاری کاروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔جنکے قبضے سے مجموعی طور پر ناجائزاسلحہ رائفل 308 بور معہ گولیاں اور 4 بوتلیں شراب،برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں 1 مجاہد علی ولد طارق محمود ساکن شیخ قریشی 2 فلک شیر ولد عبدالرشید ساکن غازی چک شامل ہیں۔
گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیےگئے۔
