BBC Urdu TV

گجرات میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا پندرواں بیج

انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق

گجرات میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام
کا پندرواں بیج مکمل۔ طلباء میں ایس پی آپریشن (سیف سٹیز) مدثر اقبال گجرنے سرٹیفکیٹ اور بیجز تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق گجرات پولیس کے زیر اہتمام یوتھ انٹرنشپ پروگرام کاپندرواں بیج احتتام پذیر ہو گیا۔ ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے دوران طلباء کو ڈی پی او کمپلیکس،(SIPS) پولیس اسٹیشن، آئی ٹی ونگ، لاء اینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین، ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر، سمارٹ سیف سٹی اوردیگر پولیس ورکنگ کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی۔ ایس پی آپریشن (سیف سٹیز) مدثر اقبال گجرنے انٹرنشپ پروگرام کے حوالے سے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گااور پولیس اور عوام کے درمیا ن فاصلے کم ہوں گے۔تقریب کے اختتام پرایس پی آپریشن نے طلباء میں پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے سرٹیفکیٹ اور بیجز تقسیم کئے۔

Exit mobile version