گجرات : لکھنوال کے قریب مسلح ملزمان کی پولیس پر فائرنگ پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی۔ پولیس
گجرات: واقعہ تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ پولیس
گجرات: یوسی گشت پر موجود پولیس ملازمین نے لکھنوال چوک پر کھڑے دو مشکوک افراد کو چیک کرنے کی کوشش کی۔ پولیس
گجرات: ملزمان چیکنگ کروانے کی بجائے بھاگے اور اپنے اپنے دستی پسٹل نکال کر پولیس ملازمین پر فائر کیے۔ پولیس
گجرات: پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا ۔ پولیس
گجرات: مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے دیہہ حکیم پور فصل کماد میں داخل ہوگئے۔ پولیس
گجرات: مسلح ملزمان نے فصل کماد سے فائرنگ جاری رکھی۔ پولیس
گجرات: فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس کو فصل کماد سے ایک نامعلوم ڈیڈ باڈی ملی۔ پولیس
گجرات: ڈیڈ باڈی کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ۔ پولیس
گجرات: ملزم علی حسن اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ۔ پولیس
گجرات: دوسرا ملزم دیہہ آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس
گجرات: فرار ملزم کی تلاش جاری ۔ پولیس
