گجرات (عبدالرحمن قادری ): مدرسہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف میں ماہانہ گیارھویں شریف، حضرت سید ثاقب محی الدین قادری کی زیر صدارت ، ساہنوال شریف ضلع گجرات میں منعقد تفصیلات کے مطابق ماہانہ روحانی محفل گیارھویں شریف بروز جمعۃ المبارک 30 جنوری 2026ء کو مدرسہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف، ساہنوال شریف ضلع گجرات میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری سجادہ نشین دوازدہم دربار قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف نے فرمائی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ حضرت سید ثاقب محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں اولیائے کرام کی تعلیمات، تصوف کے روحانی پہلوؤں اور عشقِ رسول ﷺ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو عملِ صالح، اخلاقِ حسنہ اور دینِ اسلام کی اصل روح اپنانے کی تلقین کی۔
محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، ترقی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ محفل میں علمائے کرام، مشائخ عظام، طلبہ، عقیدت مندوں اور مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں شرکاء میں لنگرِ تقسیم کیا گیا جبکہ محفل پاک کی چند خوبصورت تصویری جھلکیاں بھی پیش کی گئیں جنہوں نے روحانی اجتماع کی کیفیت کو مزید نمایاں کیا۔
گجرات (عبدالرحمن قادری ): مدرسہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف میں ماہانہ گیارھویں شریف، حضرت سید
