BBC Urdu TV

گجرات حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں نوعمر بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ

گجرات حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں نوعمر بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے

”ڈی ورمنگ” مہم 5 تا 9 اپریل تک چلائی جائے گی اس دوران پانچ سال سے 14 سال تک عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی دوا دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ میل نیوٹریشن ایڈریسنگ سب کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل،چیف ایگزیکٹیو آفیسر چوہدری اورنگزیب اورڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر زبیر احمدکے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ نے کہا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی دوائی کھلائی جائے گی ان بچوں میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں، مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے ساتھ ایسے بچے جو کسی وجہ سے ایجوکیشن سسٹم کا حصہ نہیں انہیں بھی دوائی کھلائی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی ورمنگ مہم کے لئے محکمہ صحت اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و عملہ پر مشتمل ٹیموں کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور انہیں تربیت دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ والدین، علما کرام، این جی اوز، میڈیا اس مہم کی کامیابی میں اپنا بھر پور کر دارادا کریں گے

اسی طرح ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ، ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر، زراعت، لائیوسٹاک،اوقاف،پولیس اور اطلاعات کے محکموں کے افسران و عملہ بھی اپنی ذمہ داریاں محنت و لگن سے سرانجام دیں گے۔

Exit mobile version