گجرات: تھانہ لالہ موسیٰ پولیس کا منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن
شراب30لیٹر،اور2عددپسٹل30بوربرآمد،5ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
*ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود* نے اپنی پولیس ٹیمں کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طورپر 30لیٹرشراب اور2عددپسٹل30بور برآمدکرلیے۔گرفتار ملزمان میں1:عرفان عرف فانی ساکن ٹینکی محلہ،2:بلال ولد عاشق حسین ساکن قصبہ محلہ،3:اسامہ سرور ولد غلام سرور ساکن گوشت مارکیٹ لالہ موسی،4:کاشف علی ولد محمد طفیل ساکن لالہ موسی،5:محمد شاہد ولد محمد یوسف ساکن نظام پورہ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
