BBC Urdu TV

گجرات:-تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والا گروہ ٹریس کرکے گروہ

*گجرات:-تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والا گروہ ٹریس کرکے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا*

*ملزم سے موٹرسائیکل،نقدی رقم اور ناجائزاسلحہ پسٹل30بور برآمد*

*تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کےاحکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے* تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو درخواست موصول ہوئی کہ جہلم کے رہائشی شخص کی لالہ موسیٰ میں ایک خاتون کے ساتھ موبائل پر بات چیت ہوتی رہی۔جس نے ملنے کے بہانے سے اسکو لالہ موسیٰ بلایا اورایک نا معلوم مقام پر لے گئ ۔اسی دوران دو نامعلوم ملزمان آ گئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی رقم ،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیا۔پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود نے اپنی پولیس ٹیم عترت عباس Si اور دیگر ٹیم کے ہمراہ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ ٹریس کرکے اسکا کارندہ قمر عباس ولد رحمت خان ساکن کلانوالہ کو گرفتارکرلیا۔جسکے قبضے سے چھنی گئی موٹرسائیکل،اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیا گیا۔ جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان نے عدالت سے ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔

*شہری ہنی ٹریپ سے محتاط رہیں،یہ ایک خطرناک فراڈ ہے جس میں محبت یا دوستی کے جال میں پھنسا کر آپکی ذاتی معلومات یا وسائ

Exit mobile version