گجرات: تھانہ رحمانیہ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، پولیس کی بروقت کارروائی
مقدمات درج، 4ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ دیہہ دیونہ میں 2گروپوں کے درمیان اسلحہ آتشین کے ذریعے فائرنگ ہو رہی ہے۔ جس پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی تھانہ رحمانیہ پولیس نے بر وقت کاروائی کر کے دونوں گروپوں کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1-جمشید 2۔رحمت علی 3۔محمد لاریب 4۔زوہاب خالد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک رائفل 244 بور، ایک رائفل 223 بور اور دو عدد پسٹل برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔مقامی پولیس کی بروقت کارروائی کوعوام نے خوش آئند قراردیاہے۔
ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سنگین جرم ہے جو کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
