BBC Urdu TV

گجرات تھانہ بولانی پولیس کی بھر پور ایکشن ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھلانے والے

گجرات تھانہ بولانی پولیس کی بھر پور ایکشن
ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھلانے والے 2گروپوں کے 4افراد گرفتار،
2عددرائفل244بوراور2عددرائفل223بوربرآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بولانی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ گاؤں مندیال میں 2گروپوں میں اسلحہ آتشین کے ذریعے ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے۔
ا طلاع موصول ہونے پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی مبشرنوازسب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1-محمد سلیم 2۔ محمد وسیم3۔ اکرام 4۔ علی شان شامل ہیں جن کے قبضہ سے 2عدد رائفل 223 بور اور 2عددرائفل 244بور برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔مقامی پولیس کی بروقت کارروائی کوعوام نے خوش آئند قراردیاہے۔
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سنگین جرم ہے جو کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version