گجرات۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی چند پیسوں کی خاطر سگی بھابھی کا گلہ دبا کر قتل کرنے والا ملزم چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 14مئی 2025کو تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو ایک شادی شدہ خاتون کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچ گئی اورخاتون کہ شناخت تخمینہ زوجہ حمزہ کے نام سے ہوئی۔حالات مشکوک جان کر نعش کو قبضہ میں لیکر کاروائی کاآغاز کیا۔مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں فوری مقدمے کا اندراج کرلیا گیا۔PFSAاور دیگر شواہد اکھٹے کرنے والی ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ڈی پی او گجرات مستصر عطاء باجوہ نے تفتیش کے عمل کومیرٹ پر یقینی بناکر وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار احمد بھٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر مجاہد عباس اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی۔پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں پیشہ وارانہ تفتیشی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہایت مہارت اور محنت سے مقدمہ کی حساسیت کے پیش نظر تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کا آغاز کیا اور خاتون کے قتل میں ملوث حقیقی ملزم محمد طیب ولد شاہد کوگرفتارکرلیا۔جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اسے پیسوں کی ضرورت تھی۔اور پیسے دینے سے انکار پر سگی بھابی کے قتل کا منصوبہ بنایا اور پلان کے مطابق مناسب موقع جان کر بھابھی کوگھر پر اکیلا پا کر اسکا گلہ دباکرقتل کردیا۔اورنعش پر کمبل ڈال کراوپر ٹیبل گرا کر پیسے چوری کرلیے۔اور قتل کو حادثاتی موت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔مجرم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسنے چند پیسوں کی خاطر سگی بھابھی کا قتل کرکے زیادتی کی ہے اور وہ اپنے اس فعل پر شرمندہ ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزم چاہے جتنا بھی شاطر ہو قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا۔ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل
