BBC Urdu TV

گجرات(عبدالرحمن قادری)عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر 10 ذوالحجۃ المبارک بمطابق 27

گجرات(عبدالرحمن قادری)عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر 10 ذوالحجۃ المبارک بمطابق 27 مئی 2026 کو موتی مسجد مدرسہ قادریہ فاضلیہ میں روح پرور اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جہاں مرشدِ وقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری نے نمازِ عید الاضحیٰ ادا فرمائی۔ اس موقع پر علاقے بھر سے مریدین، عقیدت مندوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
نمازِ عید کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں عالمِ اسلام، امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم، اسلام کی سربلندی، وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دستِ دعا بلند کیے گئے۔
بعد ازاں حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری نے مریدین و عقیدت مندوں سے ملاقاتیں فرمائیں، بچوں اور بڑوں میں عیدی تقسیم کی اور محبت و شفقت کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سنتِ ابراہیمیؑ یعنی قربانی کے عظیم فریضے کو نہایت احسن انداز میں ادا کیا گیا۔
مرشدِ وقت نے اُن تمام مریدین کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی جنہوں نے قربانی میں حصہ لیا، کہ اللہ تعالیٰ اُن کی قربانیوں، عبادات اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ عید الاضحیٰ کی یہ بابرکت تقریب روحانیت، محبت، اخوت اور دینی جذبے کی خوبصورت عکاس ثابت ہوئی۔

Exit mobile version