گجرات پولیس ملازمان کے روڈ ایکسیڈنٹ کا دلخراش معاملہ
گجرات:آج مورخہ 04جولائی 2024کو دو پولیس کانسٹیبل بسواری موٹر سائیکل لوئر کلاس کورس کے لئے پولیس لائن جارہے تھے۔
گجرات:پولیس کنسٹیبلان میں کنسٹیبل ذیشان الیاس سکنہ ڈوگہ تہال اور کنسٹیبل سیف اللہ سکنہ حقیقہ کھاریاں شامل ہیں۔
گجرات:پولیس کنسٹیبلان کا جی ٹی روڈ نزد جلیانی ٹرک کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہو گیا۔
گجرات:زخمی کنسٹیبلان ذیشان الیاس اور سیف اللہ کو برائے علاج معالجہ فوری عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گجرات:دوران علاج کنسٹیبل ذیشان الیاس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ٹراما سنٹر عزیز بھٹی ہسپتا ل میں شہید ہو گیا جبکہ کنسٹیبل سیف اللہ کا علاج جاری ہے۔
گجرات:شہید کنسٹیبل کا نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن میں 3بجے ادا کیا جائے گا۔
