BBC Urdu TV

کے پی سینیٹ انتخاب: مراد سعید اور مرزا آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 6 امیدوار کامیاب

کے پی سینیٹ انتخاب: مراد سعید اور مرزا آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 6 امیدوار کامیاب۔

خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور جے یو آئی کے امید وار دلاور خان کامیاب قرار پائے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب  میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 اور اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 7 جنرل نشستوں میں سے 4 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب قرار پائی، پی ٹی آئی کے مرادسعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری جنرل نشستوں پر جیتے۔غیر سرکاری نتیجے کے تحت اپوزیشن جماعتیں 3 جنرل نشستوں پرکامیاب ہوئیں، ن لیگ کے نیاز احمد، پیپلزپارٹی کے طلحہ محمود اور جےیوآئی کے عطاء الحق جنرل نشستوں جیتے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار مراد سعید جنرل نشست پرجیت گئے، انہیں 26 ووٹ ملے، فیصل جاوید کو 22  اور  نورالحق قادری کو 21 ووٹ ملے۔مرزا آفریدی کو 21 ووٹ ملے۔خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور دوسری پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہوئیں۔غیر حتمی نتیجے کے مطابق خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار روبینہ ناز کو 89 ووٹ ملے ۔ٹیکنوکریٹس کی نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور دوسری پر جےیو آئی کے دلاورخان جیت گئے۔

Exit mobile version