BBC Urdu TV

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور، اسپیکر نے آئی جی کو طلب کرلیا۔

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور، اسپیکر نے آئی جی کو طلب کرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسپیکر تمام قانونی اقدامات کرکے ایوان کو اعتماد میں لیں۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔دوران اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہےکہ وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر کے پی کو چاہیے تھا کہ صوبائی حکومت کو آگاہ کریں۔ اسپیکر انٹیلیجنس اداروں اور تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کریں۔قرارداد میں کہا گیا کہ اسپیکر تمام قانونی اقدامات کرکے ایوان کو اعتماد میں لیں۔اسپیکر بابر سلیم سواتی نے قرارداد کی روشنی میں آئی جی، چیف سیکرٹری اور پرنسپل سی ایم سیکرٹری کو کل طلب کرلیا۔خیال رہےکہ گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں، آج وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ہےکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔

Exit mobile version