*کےیوجے نظریاتی کا کامران زہری کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج پر سخت الفاظ میں مذمت*
کراچی ،,: (اسٹاف رپورٹ) روزنامہ اردو بلیٹن، بیورو چیف چینل 5 کامران زہری پر کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ صدر کےیوجے نظریاتی ذیشان احمد صدیقی*
*ایک جانب آئی جی سندھ جھوٹی ایف آئی آر کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، دوسری جانب صحافیوں کے خلاف پولیس کی ملی بھگت سے سسٹم گردی جاری ہے۔ سیکرٹری کےیوجے نظریاتی عمران ہاشمی*
*صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا سلسلہ حتمی طور پر بند کیا جائے۔ جوائنٹ سیکرٹری کےیوجے نظریاتی شعیب عالم*
*کےیوجے نظریاتی آئی جی سندھ اور اے آئی جی کراچی سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ روزنامہ اردو بلیٹن، بیورو چیف چینل 5 امران زہری پر درج ہونے والے جھوٹے مقدمے کی شفاف انکوائری کرائیں۔ مجلس عاملہ کےیوجے نظریاتی*
*جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے کے ایم سی کے افسران اور وردی والے سہولت کاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ذیشان احمد صدیقی*
*کےیوجے نظریاتی وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، وزیر داخلہ سندھ،آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کرتی ہے جھوٹے مقدمات درج کروانے والے اور بلا تحقیق مقدمہ درج کرنے والے افسران کا محاسبہ کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ عمران ہاشمی*
*عین ممکن ہیں کہ اس مقدمے کی شفاف اور غیر جانبدار تفتیش کرائی جائے تو مقدمہ جھوٹا ہو کر بی کلاس کی نوعیت کو پہنچ جائے۔ شعیب عالم*
*صحافی برادری اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج کا آئینی اور جمہوری حق محفوظ رکھتی ہے۔ مجلس عاملہ کےیوجے نظریاتی*
