BBC Urdu TV

کیو ٹی وی میں ابتک تلاوت قرآن

کیو ٹی وی میں ابتک تلاوت قرآن

تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

سنہ ٢٠٠٢؁ عیسوی کو اےآوائی ڈیجیٹل نیٹ ورک ھورھا تھا اس وقت اےآروائی نے ایک مذہبی چینل بھی لاؤنچ کیا جو پاکستان کی تاریخ کا پیلا بین الاقوامی شہرت یافتہ چینل تھا۔ ابتدائی دنوں سے ابتک تاریخ رقم ھے کہ سب سے زیادہ حسن قرآت کے پروگرام اور فلرز ڈائریکٹر جاوید صدیقی نے ریکارڈ کئے، بے انتہا رکاوٹ مشکلات و سازشوں و منافقت اور پروفیشنل جیلیسی کے باعث ہر لمحات کو برداشت کرتے ھوئے ادارے کی خدمات میں کبھی پیچھے نہ رھے، جب بھی اےآروائی نیٹ ورک میں حسن قرآن و تلاوت قرآن کی بات ھوگی تو لاکھ انکار کرنے کے باوجود مخالفین حاسدین بھی اعتراف کرنے پر مجبور ھوجائیں گے کہ اےآروائی چینل کی مخلصانہ دیانتدارانہ ایماندارانہ خدمات کو ہرگز ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا یہ الگ بات ھے کہ اس ادارے میں مخلصی ایمانداری دیانتداری سچائی اور ماہرانہ قابلیت کی قدر نہیں کیونکہ مالکان کچے کانوں کے اور پروفیشنل ازم سے خالی ھیں۔ اس کےعلاوہ نیوز پروڈیوسر جاوید صدیقی جب تک اےآروائی نیوز میں رھے تو انہیں اہم مذہبی ایام عروس تقریبات کے موقع پر تمام تر ذمہداریاں عائد کی جاتی تھیں جن میں لائیو، ایز لائیو، پکیج شامل ھوتے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیا انڈسٹری فن لطیفہ اور صحافت سے کوسوں دور بزنس ٹائیکون نظر آتی ھے۔ میڈیا انڈسٹریز اب خدمات کا خاتمہ، معاملات کا جنم بن کر رہ گئی ھے کیونکہ سنہ ٢٠٠٠ عیسوی میں جنرل پرویز مشرف نے پیمرا ادارہ تو بنادیا تھا لیکن اسکی شقوں میں چینلز کی آزادانہ شفاف انداز میں سالانہ آڈٹ پابند نہ رکھا یہی سبب ھے سب کے سب کالے گورے ھورھے ھیں۔۔۔۔!!

Exit mobile version