BBC Urdu TV

کینیڈا کے انٹیلیجنس حکام نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دے دیا

کینیڈا کے انٹیلیجنس حکام نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی مداخلت اور سرگرمیاں کینیڈا کے جمہوری تانے بانے کو کمزور کرے گی اور کینیڈا کے ملٹی کلچر معاشرے کو شدید نقصان پہنچے گا۔رپورٹ کینیڈین سیکورٹی انٹیلیجنس سروس

اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کینیڈا کے انٹیلیجنس حکام نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین سیکورٹی انٹیلیجنس سروس کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت آئندہ انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرملکی مداخلت اور سرگرمیاں کینیڈا کے جمہوری تانے بانے کو کمزور کرے گی اور کینیڈا کے ملٹی کلچر معاشرے کو شدید نقصان پہنچے گا,اس طرح کی سرگرمیوں سے کینیڈا کے عوام کے حقوق بھی متاثر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رپورٹ پر مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔رپورٹ میں چین کو بھی ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کہ چین بھی کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرسکتا ہے۔کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں، سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں۔

Exit mobile version