BBC Urdu TV

کویت نے فلسطین کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا

کویت نے فلسطین کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا۔

خیال رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینئیر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جبکہ 1590 افراد زخمی ہوگئے۔

کویت(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کویت نے غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ کشیدہ صورتحال کو  اسرائیل کے جارحانہ عزائم اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال اسرائیل کے جارحانہ انداز اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔کویت کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کیے جائیں اور اسرائیل پر مسجدالاقصی کی مسلسل بیحرمتی اور  یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کی پالیسیوں کے خلاف دباؤ ڈالا جائے۔دوسری جانب کویت سٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے اسرائیلی کے خلاف کارروائیوں کے حق میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کویتی اور غیرملکیوں کی بڑی تعداد فلسطینی پرچم تھامیں جمع ہوئی۔خیال رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینیئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی جبکہ 1590 افراد زخمی ہوگئے۔

Exit mobile version