BBC Urdu TV

کولمبیا کے صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد سخت ردعمل، مسلح افواج کو ہدایات جاری

کولمبیا کے صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد سخت ردعمل، مسلح افواج کو ہدایات جاری

کولمبیا اپنے فیصلے خود کرے گا اور کسی بھی بیرونی دھمکی یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔صدر گوستاوو پیٹرو

کولمبیا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ملک کی مسلح افواج کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔صدر پیٹرو نے پبلک فورس کو متنبہ کیا کہ جو بھی افسر یا اہلکار کولمبیا کے قومی پرچم اور ملکی مفادات کو ترجیح نہیں دے گا، اسے فورس کا حصہ نہیں رہنا چاہیے، آئین کے مطابق پبلک فورس ملکی سلامتی، عوامی خودمختاری اور قومی دفاع کی ذمہ دار ہے اور کسی بھی قسم کی بیرونی دباؤ یا مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور کولمبیا کے حوالے سے منشیات کے الزامات کو بھی دو ٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام کسی بھی عدالت کے ریکارڈ میں شامل نہیں اور ان کی بدنامی کی کوشش بند کی جائے۔صدر پیٹرو نے واضح کیا کہ کولمبیا اپنے فیصلے خود کرے گا اور کسی بھی بیرونی دھمکی یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، ٹرمپ نے وینزویلا پر کنٹرول کے بعد کولمبیا اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کو بھی سخت اقدامات کی دھمکیاں دی ہیں، جس پر کولمبیا نے اپنے قومی دفاع کے حق کا بھرپور اظہار کیا ہے۔

Exit mobile version