BBC Urdu TV

کورونا وبا، جہلم میں یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، فوری طور پر لاک ڈاؤن سے متاثر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کورونا وبا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جہلم میں کرونا کے 14 مزید کیسز کنفرم ہو گئے ہیں، تمام لوگ یا تو باہر سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں، درخواست ہے باہر سے آنیوالے 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں، خود کو سیلف کوآرینٹین کریں، اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

Exit mobile version